ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی، مجرم کو 20سال کی قید

گلبرگہ میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی، مجرم کو 20سال کی قید

Sat, 22 Jun 2024 17:58:01    S.O. News Service

    گلبرگہ ، 22/ جون (ایس او نیوز /راست)  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گلبرگہ نے وکی نامی 25سالہ شخص ساکن ارالا گاؤں دریاپور تعلقہ ضلع امراوتی مہاراشٹر کو ایک سال قبل ایک نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے کے جرم میں 20سال جیل میں قید رکھنے کی سزا سنائی ہے۔ لڑکی کے والد کی شکایت کے مطابق مجرم پی یو سی کی متعلم لڑکی کو اس بات کے لئے دھمکایا کرتا تھا کہ وہ 16مارچ2023 کو اس کے ساتھ نہ چلی تو اس صورت میں وہ سوشئیل میڈیا پر اس سے ہوئی بات چیت اور تصاویر عام کردے گا۔ یہ شخص اس لڑکی کو یہ کہہ کر بھی دھمکایا کرتا تھا کہ اگر وہ اس کے ساتھ فرار نہ ہوئی تو اس صورت میں وہ اسے قتل بھی کرسکتا ہے۔ اس طرح دھمکیاں دے کر بعد ازاں وہ اس لڑکی کوایک بس میں سوار کرواکر شولاپور مہاراشٹرالے گیا اور پھر وہاں سے پونا لے گیا۔ پونا مین ایک دن گزارنے کے بعد وہ 18مارچ 2023کواس لڑکی کو اپنے امراوتی کے مکان میں لے گیا۔ جہاں اس لڑکی کے ساتھ شادی کرنے کا وعدہ کرکے اس نے کئی بار اس کی عصمت ریزی کی۔

    شکایت درج کروانے پر الند پولیس اسٹیشن ضلع گلبرگہ میں تحقیقات کے بعد الند پولیس اسٹیشن کے سرکل انسپیکٹر مہا دیو پنچ مکھی نیشکایت میں درج تفصیلات کی تحقیق کرکے الزامات کی تائید پر مشتملایک چارج شیٹ تیار کرلی۔ جج یمنپا بماناگی نے طرفین کی باتیں سننے کے بعد چارج شیٹ میں عائد کردہ حقائیق کو سامنے رکھتے ہوئے ملزم کو عصمت ریزی کے معاملہ میں ملوث قرار دیا۔چہارشنبہ کے دملزم کو 20سال تک جیل کی قید اور20.000روپیوں کے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ پھر جج نے ملزم لڑکی کا اغوا کرنے کے لئے سیکشن 363  کے تحت پانچ سال کی قید اور  5000روپئے کے مزید جرماہنہ کی بھی سزا سنائی۔ جج نے ضلعی لیگل سروس اتھارٹی کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ لڑکی کو اس فیصلہ کے سنانے کے ایک مہینہ کے اندر 5لاکھ روپیوں کا معاوضہ ادا کرے۔اس مقدمہ میں مسٹر شانت ویر تپاڈ متاثرہ لڑکی کے وکیل تھے۔


Share: